بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھا دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کر دی گئی ہے، سعودی جیلوں میں قید 80 پاکستانیوں کو وزیراعظم کی کاوش سے رہائی مل گئی ہے، انہیں بھی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا جائیگا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر نزہت صادق کے توجہ دلا نوٹس کے جواب میں وزیر ہوا بازی نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے پوری دنیا میں ہوابازی کا شعبہ مسائل کا شکار ہے، این سی او سی میں صورتحال دیکھ کر اتفاقرائے سے پروازوں کے حوالے سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن بینالاقوامی ہوائی کمپنیوں نے اوور بکنگ کی تھی ان سے وضاحت طلب کی گئی ہیاور انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں، یکم جولائی سے 20 جولائیتک اضافی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے 54 ہزار سے زائدپاکستانی 290 پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے۔

close