آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا

فارورڈ کہوٹہ (آئی این پی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا، ن لیگ نے کشمیری عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو ان کو یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی، یہ سارا ٹبر مفرور ہے، انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور آزاد کشمیر آ کر فوٹو شاپ پر بنائی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کا غریب سے صرف اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلوئوں سے ہے، عمران خان جیسا کشمیر کا مقدمہ کسی نے نہیں لڑا، فاروق حیدر نے مجھے دھمکی دی، میں ان کو للکارتا ہوں، آج حویلی میں ہوں کل آپ کے حلقے میں بھی آئوں گا، عوام نے آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کے حق میں کر دیا اور یہ بچے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ۔منگل کو آزاد کشمیر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ یہ لوگ وقت سے پہلے ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی کا رونا رو رہے ہیں، سن لو آپ کو آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے شکست ہوگی،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت ہے لیکن یہ پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں کہ دھاندلی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی بھڑکیں ماری تھیں لیکن جب الیکشن قریب آئے تو کہنا شروع کر دیا کہ دھاندلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے، حویلی کے نوجوانوں نے عامر نذیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی ہے، آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا، نون لیگ نے کشمیری عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو ان کو یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی، یہ سارا ٹبر مفرور ہے، انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور آزاد کشمیر آ کر فوٹو شاپ پر بنائی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کا غریب سے صرف اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلوئوں سے ہے، یہ لوگ کشمیر کی بھڑکیں مارتے ہیں، جس طرح عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا کسی اور نے نہیں لڑا، عمران خان امریکہ کو اڈے نہ دینے کی باتیں کر رہے ہیں تو یہ بھاگ کر امریکہ پہنچ گیا ان کے دور میں 470ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری سی آئی اے چیف کو کہتے تھے کہ ہمارے پختون علاقوں میں ڈرون حملے کرو،یہ امریکہ سی وی لے کر پہنچ گیا کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں،عمران خان خودداری اور اسلام کی بات کرتا ہے، میں اپنے ابو آصف علی زرداری کی طرح آپ کی خدمت کروں گا۔ مراد سعید نے کہا کہ کشمیر سے پہلے بہت وعدے کئے لیکن عمران خان جیسا کشمیر کا مقدمہ کسی نے نہیں لڑا، فاروق حیدر نے مجھے دھمکی دی، میں ان کو للکارتا ہوں، آج حویلی میں ہوں کل آپ کے حلقے میں بھی آئوں گا، عوام نے آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کے حق میں کر دیا اور یہ بچے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، نا اہل لوگ کشمیر کی بات کرتے ہیں، نواز شریف ملک کے وزیراعظم تھے، جندال کو بغیر ویزے مری کی سیر کرواتے رہے،اپنی نواسی کی شادی پر مودی کو بلاتے ہیں، بھارت گئے تو کشمیر کے حریت رہنمائوں سے ملاقات کی بجائے بھارتی رہنمائوں اور اداکاروں سے ملاقاتیں کیں، آپ مودی کے ایجنٹ بنے رہے اور آج کشمیر کی بات کر تے ہیں۔(اح+س)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close