پیپلزپارٹی کیلئے بڑا دھچکا، سینئر ترین رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا

کراچی(پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سیف اللہ پراچہ کراچی میں انتقال کر گئے۔سیف اللہ پراچہ پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔اہل خانہ نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ……….دوسری جانب فریال تالپور صاحبہ انچارج سیاسی امور پی پی پی آزاد کشمیر کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب۔ سابق ممبران قومی اسمبلی حیدر زمان قریشی۔ تسنیم قریشی۔ ڈویژنل صدر پنجاب خالد حنیف قریشی۔ سٹی صدر ملتان نسیم لابر۔ راجہ سولنگی۔ سابق ایم پی اے عبدالقادر شاھین۔ میر آصف خان۔ اے ڈی خان۔ سابق وفاقی وزیر رانا فاروق۔ ندیم اصغر کاھرہ۔ سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی۔ بیرسٹر عامر ۔ عزیز الرحمن چن۔ فیصل میر۔ اورنگزیب برکی۔ڈاکٹر احسن منظر۔ پی پی پی کے ٹکٹ ھولڈرز سردار زاھد اقبال۔ حفیظ بٹ۔ شوکت وزیر علی۔ اقبال مجددی۔ اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر سابق سینر مشیر چوھدری محمد ریاض۔ مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر زیشان جرال۔ بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ھوے پی پی پی پنجاب کے راھنماوں سے کہا کہ وہ آزاد کشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں پی پی پی کے نامزد امیدواران کی بھرپور انداز میں کمپین کرنے اور پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشن پر پی پی پی کے راھنما موجود رھیں۔ اور اپنے کینڈیٹس کی بھرپور راھنمای کریں۔اس موقع پر لاھور کے لیے بیرسٹر عامر حسن اور جنوبی پنجاب کے لیے حیدر زمان قریشی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

close