قرضہ دلوانے کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں قرضہ دلوانے کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ لاہور پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کے الزام میں حبیب اللّٰہ نامی ملزم کو ماڈل ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے مکان میں گن پوائنٹ پر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close