پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کی بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد کے برابر خصوصی الاو¿نس دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بجھوا دی۔وزارت خزانہ نے یہ خصوصی الاونس دینے کی منظوری وزیراعظم سے مانگی تھی تاہم وزیراعظم نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر مسلح افواج کے ملازمین کو بجٹ میں اعلان کردہ 10 فیصد اضافے کے علاوہ 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی گئی ہے۔اگر کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو مسلح افواج کے ملازمین کی تنخواہ میں مجموعی اضافہ 25 فیصد ہوجائے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال سے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نا ہونے سے تنخواہ کے اسٹرکچر میں پیدا ہونے والے فرق کو دور کرنے کیلئے 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اگر کابینہ نے 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تو اس کیلئےاضافی 38 ارب روپے درکار ہوں گے۔

close