عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوجائیں گی۔ اے جی پی کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کا بھی کہنا ہے کہ عید الاضحی سے پہلے تنخواہ جاری کی جائے گی، تنخواہوں سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close