میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی، صرف کون کونسے مضامین کا امتحان لیا جائیگا؟

لاہور (پی این آئی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا اور پیپرز 8 اگست تک جاری رہیں گے۔رواں سال اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ طلبہ فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس، ریاضی ، ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز، پنجابی، ایلیمنٹس آف ہوم اکنامکس کے پرچوں کا امتحان دو گروپوں میں ہوگا۔ باقی تمام مضامین میں تمام امیدوار بیک وقت امتحان ڈیٹ شیٹ کے مطابق دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close