سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) سندھ کی صوبائی حکومت نے عید الالضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جب کہ ریٹائرملازمین کو پنشنز ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑی عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت سندھ حکومت کی طرف سے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو تنخواہیں اور پنشنز 16جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ، صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ، نوٹی فکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے جس کے بعد عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔دوسری جانب وزارت قومی صحت نےعیدالضحیٰ پر مویشی منڈی، نماز عید اور قربان گاہوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں منڈیوں سے کورونا پھیلاؤ کا خدشہ ہے، شہری خاندانی دعوتوں اور پرہجوم مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں، مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی، شہری عیدالضحیٰ کے دوران غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔بتایا گیا ہے کہ گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید اور قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے، کیوں کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں جب کہ مویشیوں منڈیوں سے کورونا پھیلاؤ کا خدشہ ہے، اس لیے عید پر مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ، بقر عید کی مویشی منڈیوں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے ، شہری عیدالضحیٰ کے دوران غیرضروری سفر سے پرہیز کریں، نماز عید کے دوران رش سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ، اس لیے بقر عید پر شہری خاندانوں میں دعوتوں سے پرہیز کریں ، شہری عید کی خریداری کیلئے پرہجوم مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔گائیڈ لائنز کے مطابق مویشیوں کی آن لائن خریداری کرکے قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے ، مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر لگائی جائیں ، مویشی منڈیاں شہری انتظامیہ کے زیرنگرانی زیرنگرانی لگائی جائیں ، بیوپاری اور خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہوگا، منڈی میں موجودگی کے دوران بھی ماسک پہننا لازم ہے، مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر اسکریننگ کا انتظام کیا جائے جب کہ مویشی منڈیوں میں آنے والوں کا بخار کا درجہ حرات چیک کیا جائے، منڈیوں کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے، بیوپاری اور خریدار کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں