بدقسمت پی ڈی ایم ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معان خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قانون کی عملداری، عوامی امنگوں کی ترجمانی، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے جڑے عوامی انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کانٹ ڈان ثابت ہوگا۔ پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close