پشاور(پی این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات ہر حال میں 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حالات ابھی بہت بہتر ہے، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے، امتحان کو کافی محدود کردیا گیا ہے اور چند مخصوص مضامین ہی میں امتحان لیا جارہا ہے۔شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ 12 جولائی سے دوبارہ آٹھویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں سکولوں میں سیکنڈشفٹ بھی شروع کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں