اسلام آباد (پی این آئی ) یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، اہم یورپی ملک نے پاکستان پر سے فضائی پابندی اٹھا لی- تفصیلات کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اہم یورپی ملک نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئم نےپاکستان کو کورونا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے۔بیلجئم حکام کے مطابق پاکستان سےپابندی 4 جولائی سے اٹھائی گئی ہے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافر سفر کے آغاز سے قبل قوانین پر نظر ڈال لیں اور حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کا خیال کی پابندی کریں۔ یورپی ممالک نے کورونا صورتحال میں بہتری پر حال ہی میں پابندیاں نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔بعض ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد غیرملکیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ان کے لیے خصوصی ایس او پیز طے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ویکسین لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا، وہ یورپی ممالک میں کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر سفر کرسکیں گے، یورپی یونین فیصلے کا حتمی اعلان جلد کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی2 خوراکیں لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا وہ کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر یورپی ممالک میں جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی آرہی ہے۔ جن ممالک کے شہری کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں ان کیلئے دوسرے ممالک میں داخل ہونے کے لیے سفری پابندیاں بھی ہٹائی جارہی ہیں۔یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت ایسے تمام ممالک کے شہری جن پر کورونا وائرس کے باعث سفری پابندی عائد ہے۔ان ممالک کے شہری اب کورونا ویکسی نیشن کے بعد یورپ میں داخل ہوسکیں گے۔ کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ان پر داخلے کیلئے کوئی شرط یا پابندی عائد نہیں ہوگی۔ بلکہ یہ لوگ کورونا ٹیسٹ اور چودہ روز قرنطینہ کی شرط کے بغیر یورپی ممالک میں آجاسکیں گے۔ ان کو بلاروک ٹوک سفر کی اجازت ہوگی۔ یورپی یونین حتمی پالیسی کا جلد اعلان کردے گی۔ یورپی یونین میں شامل ممالک اپنے اپنے ملک کیلئے کورونا شرائط اور پابندیاں نافذ کرنے کیلئے آزاد ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں