نوشہرہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔چوروں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر سازشوں پر اتر آئے ہیں ۔ملک میں کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی۔اپوزیشن اختلافات کا شکار ہونے کے بعد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ملک الحمد اللہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔افغانستان کی صورت حال پر تشویش ہے پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔افغانستان میں پائیدار امن کی ہر ممکن کوشش کرتے ر ہیں گے ۔تحریک انصاف نے محروم طبقے کی محرومی کو ختم کیا،جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے پیرسباق،اکبرپورہ آمان باغ اور کچی گڑھی میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ رہنماوں اور سابق ناظم ارباب فرید اللہ خان،ناظم حاجی عبادت خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی ،جبہ داو زئی سے سردار خان اور اکبرپورہ کے جمعیت علما ٗ اسلام ف کے رہنما افتخار خان سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خٹک غریب مظلوم اور محکوم عوام کی آواز ہے۔عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔عوام کو جلد خوشخبری د ینگے ۔اپوزیشن کا احتجاج صرف اپنے قائد کو بچانے کے لیے ہے ۔کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ ئینگے۔عوام نے اپوزیشن کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں