عزیر بلوچ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت، کس نے رابطہ کر لیا؟ خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

کراچی(پی این آئی ) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے بے تاب ہیں مگر میں نے علی زیدی کو بتا دیا ہے کہ میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، رہائی کے بعد سب سے پہلے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے رابطہ کروں گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطے کرنے والوں کے نام بھی بتائے اور کہا کہ مجھ سے ناز بلوچ سے زہرہ آپا تک سب نے رابطے کئے جبکہ علی زیدی نے تو شمولیت کے لئے ملاقات بھی کی۔ انہوںنے مزید کہا کہ میرے ذریعے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے، اسمبلی میں علی زیدی میرا نام کیوں لیتا ہے اس کا کوئی جواز نہیں جبکہ میرے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ پولیس کے مقدمات میں 5 منٹ پہلے چیل چوک پر تھا، 5 منٹ بعد میٹھادر پہنچ گیا، میرے پاس کوئی ہیلی کاپٹر یا ایف 16 طیارہ نہیں، اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں میرا آج تک کوئی اقبالی بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں