خلیجی ملکوں میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو عید سے قبل وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ چند روز میںنجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں۔اس حوالے سے پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک کاکہنا ہے کہ ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے اس لیے انہوں نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب دیدیے ہیں جس کے لیے دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئی ہیںجبکہ مسافروں کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close