سکھر(آئی این پی)خورشید شاہ کو دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت عالیہ نے تحریری آرڈر جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں سابق آئی جی جیل خانہ جات طلب تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے دائراس آئینی درخواست میں جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ جو کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم ہیں انہیں بلاجواز دو سال سے بیمار دکھاکر این آئی سی وی ڈی اسپتال میں رکھا گیاہے کی جاری سماعت کے حوالے سے تحریری آرڈر جاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نیب حکام،این آئی سی و ی ڈی حکام اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اس حوالیسے جواب دینے سے قاصر ہیں عدالت نے اس معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن کو 8 جولائی کو طلب کرلیا ہے عدالت عالیہ نے تحریری آرڈر میں یہ بھی ریمارکس جاری کیے ہیں کہ خورشید شاہ اگر علیل ہیں تو پھر وہ کس طرح ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک کا سفر کررہے ہیں اور آئندہ سماعت پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ڈی جی نیب ،چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی طور پرطلب کرکے توہین عدالت کی کاروائی چلائی جاسکتی ہے عدالت نے اس حوالے سے آئینی درخواست کی سماعت 8 جولائی مقرر کررکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں