حکمران جماعت میں اختلافات؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک اںصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونےکااعلان کردیا۔ اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا رکن بن کراپنے حلقے کی کوئی خدمت نہیں کر سکا، مجھے اسمبلی میں میرا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ اس لئے آج احتجاجاً صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی آج سے غیر جمہوری ہو گئی ہے، آج ہمارے 5 ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر ہی احتجاج کرنا ہے تو پھر ایوان کی رکنیت نہیں چاہیے، میں کل تحریری طور پر سپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close