لاہور میں پے در پے دہماکے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دل لاہور میں گنجان آبادی کے اند رپے در پے دھماکے ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،دہماکوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیےفائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے گیس کے سلنڈر پھٹ گئے، سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا۔اس حوالے سے ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے گیس سلنڈر پھٹ گئے، دکان میں وقفے وقفے سے متعدد سلنڈر پھٹ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ اس سے اٹھتے آگ کے شعلے اور دھواں بھی دور دور تک دکھائی دیتا رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔۔۔

اپوزیشن کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی رولنگ کے تحت اپوزیشن ارکان اسمبلی کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پر مقدمہ واپس لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی بھجوائی گئی سمری پر وزیر اعلیٰ کے دستخط کے بعد مقدمات واپس ہو جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت مفاہمت و رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی سے حکومتی وفود ملاقات کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ مذاکرات کے عمل کو جاری رکھا گیا۔ترجمان لیاقت شہوانی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت سیاسی تناؤ ختم کرکے تمام تر توجہ عوام کے فلاح و بہبود پہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close