اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ویکسینیشن سینٹر میدان جنگ بن گیا ۔ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کیا اور ویکسین سینٹر کے مرکزی دروازے توڑ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا ویکیسن لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا ، ویکیسن لگوانے والے ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس کے باعث ویکسینیشن سنٹرمیں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے کہا کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھادوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیاایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا جس پر ویکیسن لگوانے والے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں