زلفی بخاری نے اسرائیل کے خفیہ دورے کے اسرائیلی اخبار کے دعوے کو مسترد کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے نومبر 2020میں موساد چیف سے ملاقات کیلئے اسرائیل کا مختصر خفیہ دورہ کرنے کے حوالے سے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے خبروں کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیا،ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ اپنی ساری زندگی میں کبھی اسرائیل نہیں گیا، رپورٹ میں کیے گئے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close