سکھر(آن لائن)سکھر میں تیز ہواؤں کیساتھ گذشتہ رات موسلا دھاربارش ،شہری و دیہی علاقوں میں صفائی و موصلاتی نظام درہم برہم ، نالیاں اور گٹر ابل پڑے ،تجارتی و رہاشی علاقے تالاب میں تبدیل ، بجلی کی نکھ مچولی جاری ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہریوں سمیت سکھر میں بھی گذشتہ رات تیز ہواؤں کیساتھ ہونی والی طوفانی بارش کے بعد سکھر کا موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد سکھر انتظامیہ کی جانب سیصفائی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی بارش کے باعث شہر کے تجارتی و رہاشی علاقوں کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے اور ڈرینج کا گندہ پانی کئی کئی فٹ جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کرگیا جبکہ شہری و دیہی علاقوں کا موصلاتی نظام بھی درہم برہم رہا شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور کئی کئی گھنٹوں بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں