بیرون ملک جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی، این سی او سی نے متعدد ممالک کیلئے پروازیں بڑھا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے متعدد ممالک کیلئے 20 فیصد پروازیں بڑھانے کی اجازت دے دی۔ نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یورپ، برطانیہ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا کیلئے 20 فیصد پروازیں بڑھا دی جائیں۔ این سی او سی کی جانب سے ملنے والی اجازت کے بعد اپ پروازوں کی تعداد 40 فیصد ہوگئی ہے۔این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پری بورڈنگ اور آمد کے وقت موجودہ ٹیسٹنگ پروٹوکول ایک جیسے ہی رہیں گے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ کو تمام پاکستان ہائی کمشنرز اور سفارت خانوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close