ایک اور ٹرین حادثہ

ٹنڈو آدم (پی این آئی) پے در پے ٹرین حادثے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹنڈو آدم میں رحمٰن بابا ایکسپریس اور ٹینکر میں تصادم کے بعد مرمتی کام مکمل کر کے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ٹنڈو آدم میں رحمٰن بابا ایکسپریس اور ٹینکر تصادم کے بعد ٹریک سے بوگیاں اور ٹینکر ہٹا دیئے گئے۔ ریلوے پولیس کے مطابق ٹریک کا مرمتی کام مکمل کر کے اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پھاٹک کراس کرنے والا کیمیکل کا ٹینکر رحمٰن بابا ایکسپریس کی زد میں آگیا تھا۔۔۔۔۔

راولپنڈی اسلام آباد کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی ) خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد جڑواں شہروں میں پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا اندیشہ ،خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح گر گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے بعد جڑواں شہروں کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے، جڑواں شہروں کو چند دن مزید پانی دے سکتے ہیں، اور اگر یہی صورتحال رہی تو کسی بھی وقت اسلام آباد اور راولپنڈی کوپینے کے پانی کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈیم میں پانی کی آمد 84 کیوسک جب کہ اخراج 194 کیوسک ہے، خشک سالی کے باعث خان پور ڈیم پر سیاحوں کی آمد میں بھی کمی ہوئی ہے، جب کہ خان پور ڈیم پر چلنے والی کشتیاں بھی کنارے لگا دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close