پاکستانی ریاست اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہے، عمران خان کی طرف سے شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے بین الاقوامی میڈیا میںمؤقف کو زبان کی لغزش قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو شہید کہنا وزیر اعظم کی زبان کی لغزش تھا۔ پاکستانی نجی نیوز چینل پر اپنے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہے، پاکستان اس معاملے پر اقوام متحدہ میں ووٹ دے چکا ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر سوال کا جواب نہیں دیا تو ان کا یہ مطلب تھا کہ اب آگے بڑھا جائے۔ ۔۔۔۔

بلاول بھٹو آج کوٹلی میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے

کوٹلی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کےانتخابی دفتر کاافتتاح کریں گے اور ہجیرہ اورسہنسہ کے قصبات میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے، بلاول آج کوٹلی میں دفتر کا افتتاح کریں گے جس کے بعد ہجیرہ روانہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ بلاول کا ہجیرہ پہنچ کر کارکنان سے مختصر خطاب متوقع ہے۔بلاول بھٹو سابق اسپیکر غلام صادق مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس سہنسہ آئیں گے وہاں بھی کارکنان سے مختصر خطاب کریں گے۔جس کے بعد بلاول بھٹو واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close