امریکا کو اڈے نہ دینے کے بدلے پاکستان نے افغان طالبان سے کیا مانگ لیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ افغانوں کے خلاف امریکیوں کو کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغان طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ افغان سرحد پر 88 فیصد باڑ لگادی ہے، پوری کوشش ہے کہ اس ماہ باڑ کا کام مکمل کرلیں، ایران میں 46فیصد فیسنگ کرچکے ہیں، دسمبر تک مکمل ہوجائےگی ، ہم افغان طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close