نواز شریف کو آج ہی بلالوں، مریم نواز کے بیان پر حکومت کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر حکومتی ردعمل آگیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا یہ کہہ کر بھانڈہ پھوڑ دیا کہ نواز شریف کو کل بلا لوں؟۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یعنی کہ نواز شرہف کو کوئی بیماری نہیں؟ اور عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ، یہ توہین عدالت ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیلئے سب ٹھیک ہونے کی شرط یہ ہے کہ جج اور فیصلے ان کی مرضی کے ہوں ، چوری معاف ہو اور وزیراعظم کی کرسی پہ بٹھا دیں پھرسب ٹھیک ہوجائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے تو آج ہی واپس بلالوں گی ، نواز شریف کے منصوبوں کو آج گروی رکھا جا رہا ہے ، انہوں نے یہ بات ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے لیے قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور نواز شریف ایٹمی دھماکوں کی سزا آج تک بھگت رہے ہیں ، نواز شریف کے منصوبوں کو آج گروی رکھا جا رہا ہے ، آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا ، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی ، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی ، دراصل عمران خان سلیکٹڈ وزیرا اعظم ہیں اور انہیں ووٹ چوری کر کے مسلط کیا گیا ، موجودہ حکومت کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بات پر حیرت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close