عدالت نےبڑے ن لیگی لیڈر کے بارے میں بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور ( پی این آئی) ن لیگی لیڈر کو لاہور ہائی کورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہو گئی۔بدھ کے روزلاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی ضمانت کا فیصلہ سنایا۔سیالکوٹ سے ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر تین دن میں دلائل مکمل ہوئے تھے۔۔۔۔

نواز شریف کو آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی لیکن ۔۔۔۔ مریم نواز نے شرط بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آبادہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی۔ مختلف سوالوں کے جواب میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close