بجٹ اجلاس، اپوزیشن اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بنا رہا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ایوان کو جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ انتظامیہ نے بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑ دیا، اپوزیشن اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے، نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو بھی مشتعل کارکنوں نے اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے،اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش تو وہاں موجود سیکیورٹی نے ان کیساتھ مزاحمت کی، انتظامیہ نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا، اہلکاروں نے مشتعل کارکنوں کو قابو میں کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا،اس سے قبل بلوچستان بجٹ کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی کیمپ میں اپوزیشن اراکین اور پولیس میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی، اپوزیشن اراکین نے پولیس پر ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی، بی این پی کے رکن احمد نواز اسمبلی میں داخل ہو رہے تھے تو پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا جس پر پولیس اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہو گئی،اپوزیشن اراکین نے پولیس کے رویے کے خلاف اسمبلی بلڈنگ کے انٹری پوائنٹ پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close