خیبرپختونخوا میں کون حکومت کر رہا ہے؟ سندھ حکومت کے ترجمان نے الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فرشتے حکومت کررہے ہیں، شوکت خانم ہسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا، ہم نے کوویڈ کے انفیکشن کے لیے ہسپتال بنایا، شہری کوویڈ انفیکشن ڈیزیز کے ہسپتال کو ترجیح دے رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےبیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ انڈس ہسپتال کےلیے سالانہ 4 ارب روپے دیئے جاتے ہیں،اس کے باوجود وفاقی حکومت کے ترجمان کہتے ہیں کہ سندھ میں کچھ نہیں ہو رہا ہے ۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،این آئی سی وی ڈی حیدر آباد، مٹھی، سیہون، لاڑکانہ، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار میں بھی بنایا گیا، اب ان دور دراز علاقوں کے مریضوں کو کراچی آنا نہیں پڑتا، کراچی این آئی سی وی ڈی میں 58لاکھ 56ہزار سے زائد مریضوں کامفت علاج کیا گیا ہے،سندھ حکومت نےخیرپورگمبٹ انسٹی ٹیوٹ بنایا،اس کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے،اس انسٹیٹیوٹ میں تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ جناح ہسپتال کے سائبرنائف وارڈ میں کینسرکے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، 135 شہروں کے مریض کراچی اپنا علاج کروانے آتے ہیں، 13 ہزار 75 مریضوں کا سائبرنائف کے ذریعے مفت علاج کیا گیا، حیدرآباد میں آپتھومالوجی ہسپتال میں شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے،آپتھومالوجی آنکھوں کے ہسپتال کےلیے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، ٹراما سینٹر کےلیے 2 ارب روپے رکھے گئے،ایس آئی یوٹی انسانیت کی خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں،سندھ حکومت نے اس ادارے کیلئے 6 ارب روپے کی گرانٹ دی،اس سال ایس آئی یو ٹی کی گرانٹ میں ایک ارب کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close