لاہو ر(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کہنا ہے کہ چئیرمین نیب مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں،عمران خان دے دیں گے۔امید ہے چیئرمین نیب کوعلم ہوگا کہ عدالتوں میں کیاہورہاہے،کیاچیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آرہی ،چیئرمین نیب ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز ختم کردیں۔ انہوںنے۔ کہاکہ بجٹ دستاویز میں جھوٹ بولا گیا،وفاقی وزیر بول رہا ہے کہ معلوم نہیں کہ بجٹ دستاویز میں کیا ہے،کابینہ کو کچھ اور پاس کچھ اور کرایا جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ایک بھی قدم لیا گیا۔میں سننا چاہتا ہوں کہ وزیر خزانہ مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے سے بولیں،پاکستان کے عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں،بجٹ کے اہداف بارہ سے چودہ فیصد مہنگائی کی بنیاد پر بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں ستائیس ملین ٹن گندم کی فصل ہوئی،اتنی گندم کی پیداوار کے باوجود بھی ہمیں گندم درآمد کرنا پڑتی ہے،تین سال پہلے ہم نے تیس ملین ٹن گندم کی کاشت کی،ہم نے گندم کو برآمد کیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا کیا گیا،بجٹ میں معاشی اعدادوشمار کو مسخ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی عدالت میں ہماری پیشی ہے ،ہمیشہ کی طرح آج بھی یہی دیمانڈ ہے عدالتوں میں کیمرے لگائیں،اڑھائی سال سے کیس چل رہا ہے ایل این جی ٹرمینل ملک میں لگا اس سے 48 ارب روپے کا نقصان ہو گا،حکومت کا خود بیان ہے 23 ارب کا نقصان ہو چکا 25 ارب روپے کا ہو گا،2105 سے ٹرمینل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں