اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ  قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی باعث شرم ہے، حکومتی ارکان نے بنچوں پر کھڑے ہوکر بجٹ کاپیاں اپوزیشن ارکان کو ماری،  حکومتی ارکان نے ایوان کا تقدس پامال ہی نہیں کیا بلکہ خود کو بے نقاب کیا۔  قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی   کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا  پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق ایک منفی پیغام گیا ہے، نیر بخاری نے کہا  قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی برائے راست ذمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے،  اسپیکر قومی اسمبلی ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے،  اسپیکر قومی اسمبلی نے کل ہونیوالے تماشے کے دوران بھی جانبداری کا کردار ادا کیا،  کل والے واقعے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اپنا عہدہ فوری چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close