وزیراعظم عمران خان کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے ریلیف کا آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت نے آج قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق “آئی سی جے ریویو اینڈ ری کنسڈریشن آرڈیننس 2020” کے نام سے قومی اسملبی میں پیش کیا گیا آرڈیننس کلبھوشن یادیو کیلئے این آر او ہے جو کہ عمران خان حکومت کے ہاتھوں دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close