1970میں پاکستان کا قرضہ صرف 30ارب روپے لیکن آج قرضہ 38ٹریلین روپے ہے، کس حکومت میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ملکی قرضے مجموعی طور پر 38 ٹریلین یعنی 38 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اقتدار سنبھالا تو ملک کا مجموعی قرض 24.9 ٹریلین روپے تھا جو اگلے سال تقریباً آٹھ ٹریلین کے اضافے کے ساتھ 32.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ سنہ 2020 میں مجموعی قرض 36.4 ٹریلین تک جا پہنچا اور رواں سال مارچ تک ملک کے قرضوں کا مجموعی حجم 38 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا تھا۔ عمران خان کے دور حکومت میں مجموعی طور پر قرضوں میں 13 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جو کہ اب تک کے تمام ادوار سے زیادہ ہے۔اقتصادی سروے رپورٹ میں 1971 سے اب تک کے تمام ادوارِ حکومت کے قرضوں کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ سنہ 1970 تک پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ صرف 30 ارب روپے تھا جس کے بعد ہر دور میں ان میں بے پناہ اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ذیل میں دیے گئے ٹیبل میں آپ ان قرضوں کی تفصیل جان سکتے ہیں۔

close