پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈر نے مریم نوازاورپیپلزپارٹی کے درمیان رابطے یک طرفہ لوافیئر قرار دے دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے مریم نوازاورپیپلزپارٹی کے درمیان رابطے کو یک طرفہ لو افئیر سے تشبیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے لو افیئر تھا تو یہ ان کا تھا اورہمارا نہیں تھا، پیپلزپارٹی کے ساتھ لوافیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا اور ہم نے نہیں کیا تھا۔ اپنے کیس سے متعلق سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ آج بھی تاریخ دی گئی ہے

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

اورکچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہیں۔ دسویں پیشی پر عدالت آئے لیکن نتیجہ صفر رہا۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے کیوں کہ یہ کارروائی لوگوں کوعدالت میں بلا کر خراب کرنا ہے۔ نیب صرف پلی بارگین کے لئے رہ گئی ہے اور عدالتوں میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ چیئرمین نیب بتائیں کہ وہ کس کے دبا میں ہیں اور پارلیمان میں آکر ہمیں آگاہ کریں گے لیکن چیئرمین نیب شاید پارلیمان میں نہیں آنا چاہتے۔ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی رہنما کے ساتھ فردوس عاشق اعوان نیجو کیا ہے وہ شاید ان کی طبیعت ہے اور وہ پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بھی پارلیمنٹ میں جو کیا تھا ان سے یہ امید نہیں تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close