بورڈ امتحانات 10 جولائی سے شروع، امتحانات کا شیڈول جاری

پشاور(آئی این پی)کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے، دسویں اوربارہویں جماعت کے پرچے19جولائی تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق دسویں اوربارہویں جماعت کیپرچے19جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ نویں اورگیارہویں جماعت کیامتحان کاآغاز27جولائی سے ہوگا، کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات9اگست تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close