وہ صوبائی حکومت جس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف دس فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی)مالی سال20 21-22 کے ترقیاتی بجٹ کی بابت رپورٹ ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال2021-2022 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ، صوبے میں 4 کھرب 80ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ابتدائی تجاویز ہیں۔ لاہور کے لیے 62ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔نئے مالی سال میں 2کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے، ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close