کراچی کے مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی(آئی این پی)کراچی کے ضلع وسطی کے چار مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا، گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اتوارسے 19جون تک اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ رہے گا، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیاگیا، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہو گی،متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں