کراچی(پی این آئی) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تمام محکموں میں میرٹ پر بھرتیوں کے لئےمعزز عدلیہ کی ہدایات پرگریڈ 5اوراس سے اوپر کےملازمین کےلئےمستند اداروں سے تحریری ٹیسٹ کو لازمی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں,سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیوٹ(سیسی) میں بھی گریڈ 5 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے آئی بی اے کراچی کے ذریعے تحریری ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیوٹ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈے پر بات چیت کرتے ہوئےصوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی بھرتیاں محکمے کی کمیٹی جبکہ گریڈ 5 سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی بھرتی کے لئے آئی بی اے کراچی سے تحریری ٹیسٹ اور اس کے بعد متعلقہ شعبہ کے ماہرین، ڈیپارٹمنٹ اور گورننگ باڈی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر ان کے انٹرویو کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ مکمل صاف و شفاف اور میرٹ پر بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں