کورونا کی صورتحال بہتر، مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں مزارات کو ایک ماہ بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائےکورونا کی سفارشات پر صوبے میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد لاہور میں حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاکدامن سمیت دیگر مزارات کو کھول دیا گیا ہے۔ وزیرمذہبی امور سعید الحسن شاہ نے لاہور میں داتادربار پر حاضری دی اورمزار کو زائرین کے لیے کھولا جب کہ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے داتا دربار پر مزارکی قفل کشائی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close