پانچ سال پرانی موٹرسائیکل اور گاڑیوں کیلئے کیا چیز لازمی ہو گی؟ نیا قانون نافذ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) موٹر وہیکل کی خریداری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم جب کہ 5 سال پرانی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی۔اب موٹر وہیکل کی خریداری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لاگو ہو گا جب کہ 5 سال پرانی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ لازم ہو گا۔ دسمبر 2021 تک پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ میسر ہو گا۔وارثتی سرٹیفیکیٹ کا اجرا نادرا سینیٹر کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو پریشانی ہے کہ وہ معیشت کو تباہ کر گئے تھے۔وہ پریشان ہیں کہ عمران خان نے معشیت کو کیسے سنبھال لیا۔ن لیگ مقروض صوبہ چھوڑ کر گئی تھی۔ن لیگ کو تکلیف ہے معاشی اشاریے کیسے بہتر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے سرکاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کیا ہے۔خیال رہے کہ : پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔الاؤنس سے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔پنجاب حکومت نے 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔الاؤنس پہلے سے اضافہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو نہیں ملے گا۔اسپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ ایک سے 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا،ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے سے تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ گریڈ ایک سے 5 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2265 روپے اضافہ ہو گا۔جب کہ گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 2265 سے 3040 روپے کا اضافہ ہو گا۔گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 4728 روپے تنخواہ بڑھے گی۔ گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے اضافہ ہو گا۔گریڈ 18 کے افسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کی 5921روپے کی منظوری دی گئی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close