جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول کے قریب فیلڈ ٹریننگ ایریا میں پہنچ گئے

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو ’کور لیول‘ کی مشق ’تسخیر جبل‘ پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشق میں مصروف جوانوں کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور جنگ کیلئے فارمیشن کے تیار رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ کثیر جہتی خطرات کا مؤثر جواب دینے کیلئے سخت ترین ٹریننگ اور آپریشنل ڈرل کی مسلسل مشق لازمی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نےاس سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو بتا دیا ہے کہ کتنے اور کن کن مضامین کا امتحان ہو گا، امتحانات کب ہوں گے، اور پہلے انٹر کے اور پھر میٹرک کا امتحان ہو گا۔ پریس کانفرنس میں شفقت محمود نے طلبہ کو خبردار کر دیا کہ پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں کیونکہ یہ فیصلہ اب تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔ وزیر تعیم نے واضح کیا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔شفقت محمود نے کہاکہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نےمزید کہا کہ بچے تیاری کریں کیونکہ جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے اور یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں