خواجہ آصف کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جج کی سماعت سے معذرت

لاہور (آئی این پی ) خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے ایک رکن نے سماعت سے معذرت کرلی، کیس کی فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہای کورٹ کو بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواجہ اصف کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو بنچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت معذوری ظاہر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار وکلا میڈیا پر خلاف بیان دیتے رہے ہیں جس کے باعث سماعت نہیں کرسکتا۔ بنچ کی سماعت سے معذرت پر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ روسٹرم پر آئے اور کہا کہ بنچ میں پیش ہونے کیلئے آئے تھے جس پر بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ جب ٹی وی پر بیٹھ کرانٹرویوز دیں گے تو عدالتیں کیسے سماعت کریں گی۔ دورکنی بنچ نے درخواست چیف جسٹس کو بجھواتے ہوے دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کہ سفارش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اب درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔ خواجہ آصف کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ اثاثوں کے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو دیا جا چکا ہے اب جیل میں رکھنے کی کوی ضرورت نہیں، خواجہ آصف ٹرال میں باقاعدگی سے شامل ہوں گے لہذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

close