سرکاری ملازمین کی شامت آگئی، حکومت کا کریک ڈائون کا فیصلہ، کن کن ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا؟

کراچی (پی این آئی) مفرور اور غیرحاضر سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار، حکومت کا بدعنوان ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن، فہرست میں شامل ملازمیں کو برطرف کرنے کا فیصلہ- تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مفرور اور غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنیوالے 3ڈی ای اوز کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں مفرور اور غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں تیار کرلیں، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے سینکڑوں ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور مفرور ،غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنیوالے3ڈی ای اوز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کراچی ویسٹ، گھوٹکی ،ٹھٹہ کے ایجوکیشن افسران کو نوٹس دے دیئے ، 3دن میں فہرستیں فراہم نہ کرنے پرمتعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈی ای اوز کوفہرست ارسال کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کو نوکری سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔ یاد رہے وزارتِ داخلہ سندھ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کراچی کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ جاری کیا تھا۔جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی جائے، تمام کمشنرزجعلی ڈومیسائل،پی آر سی کی بنیاد پر افسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کریں کیونکہ شکایات موصول ہوئیں کہ دیگر صوبوں کے لوگوں نے سندھ کے کوٹے پر سرکاری ملازمتیں حاصل کررہی ہیں۔ آج سے دو روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ریاض خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے ہیڈکوارٹر ہسپتال باچا کلے پیر بابا بونیر کا اچانک معائنہ کیا اور سٹاف کی غیر حاضری اور مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر ہسپتال سٹاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ہسپتال میں سہولیات کو ہر صورت بہتر بنایا جائے گا، موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع بونیر بھی پہنچ گئے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے مختلف وارڈز، کورونا ویکسینیشن سنٹر،ایکسرے روم و دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ اور ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بھیس بدل کر مختلف اداروں کا خود معائنہ کر رہے ہیں اسکا مطلب ہے کہ ہر صورت عوام کو سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف حکومت کا ویژن ہے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے قانون کی بالادستی اور گڈ گورننس کی بات کرتے ہیں ریاض خان کا کہنا تھا کہ ضلع بونیر میں بدعنوان اور کام چور ملازمین کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے اسلئے عوام اور میڈیا سے اپیل ہے کہ بدعنوانیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندھی کریں تاکہ حکومت تمام غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات اور سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرسکے۔

close