عوام کیلئے بڑی سہولت، نادرا نے بڑا مسئلہ حل کر دیا

لاہور (پی این آئی) عوام کیلئے اہم سہولت کا آغاز، پنجاب حکومت اور نادرا میں پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا معائدہ طے پا گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے اطلاق کیلئے معاہدے پردستخط، معاہدے کامقصد پیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کےاطلاق کیلئے معاہدے پردستخط کردیئے گئے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور میجر ثقلین عباس نے باضابطہ طور پردستخط کئے۔لوکل گورنمنٹ اور نادرا کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب لوکل گورنمنٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ معاہدے کامقصد پیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔یونین کونسلز کے عملے کو نادراآن لائن سسٹم پر ڈائریکٹ رسائی حاصل ہوگی۔ سول رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس کی تیاری 5مراحل پر مشتمل ہو گی۔ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر فوکل پرسن نامزد کئے جائیں گے۔عوام میں سسٹم کی مکمل آگاہی کیلئے جامع مہم چلائی جائے گی۔پہلے رائج سسٹم میں بے ضابطگیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ویب بیسڈسسٹم متعارف کروایاجارہاہے۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہور حسین،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کوثر خان،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن واجد علی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ اور نادرا کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

close