اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری دس سے 12 سالوں میں حامد میر سے نہ کبھی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پروگرام میں گیا ہوں ، نہ کبھی جاؤں گا ۔نجی ٹی وی دورہ کویت سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر کویت دورہ کیا جو کامیاب ترین رہا۔ کویت کے حکام سے
ویزوں کے بارے میں بات ہوئی اور کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزے پر سے پابندی ہٹا دی۔وفاقی وزیر داخلہ نےکہا ہے کہ اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی دی جائے اور میرے دور میں 36 ہزار سائبر کرائم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ہم نے 5 ہزار انکوائریاں مکمل کر لی ہیں۔پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے ، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ہیں ،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی اور جب میں کہتا تھا تو تب میرا مذاق اڑاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ریسیپشن والے لڑکے نے کہا اس نے حملہ آوروں کو اس لیے نہیں روکا کہ یہ لوگ پہلے بھی آتے رہتے ہیں۔ اسد طور 3 نامعلوم حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن صحافیوں کو پلاٹ نہیں ملے انہیں گھر دیں گے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹائیں ٹائیں فش ہوچکی ہے، میں نے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی لیکن پہلے جب میں کہتا تھا تو سب مذاق اڑاتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں