کرمانوالہ (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے حج کے بارے تا حال کسی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے تا حال ابھی تک امسال حج بیت اللہ کے بار ے حتمی طور پر کسی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا تاہم سعودی حکومت کے مطابق60ہزارغیر ملکیوں کو حج فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہو گی اس سلسلہ میں پاکستان محدود تعداد میں عازمین حج کو بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتا ہے ۔وزیر برائے مذہبی امور پیر قاری نور الحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو خوش نصیبب بھی حج پر جائے گا اسے کرونا ایس او پیز کے مطابق جانا ہوگا اور اس کے لیے کرونا ویکسین بھی لازمی ہوگی ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور قاری نور الحق نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ مذھبی امور پاکستان میں لگائی جانے والی چین کی ویکسین کی منظوری کے معاملے پرسعودی عرب کی حکومت سے بات چیت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ جیسے ہی سعودی حکومت نیکوئی واضع حج پالیسی کا اعلان کر دیا فوری طور پر عوام کو خوش خبری سنادی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں