جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیا تو۔۔۔ترین گروپ نے حکومت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کردیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے ہی جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی انویسٹی گیشن میں تیزی آئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات کی پراگریس رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کی سربراہی ایک بار پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close