کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف سخت ایکشن، برطرفی اور تنزلیاں کر دی گئیں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ نے ادارے کے کرپٹ افسران وملازمین کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا۔کرپشن، مس کنڈکٹ اور جعلی اسناد پرگریڈ 18کے ایک افسر کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے متعدد  افسران وملازمین کی تنزلی، انکریمنٹ روکنے سمیت دیگر  سزائیں دی گئی ہیں۔تعلیمی اسناد کی تصدیق کے بغیر ترقی پربھی پابندی عائد کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی جاری انکوائریاں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے ادارے میں موجود کرپٹ افسران اور ملازمین کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے  ہوئے کہا ہے کہ مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔افسران وملازمین کے خلاف جاری ادارہ جاتی انکوائریاں ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اسناد کی تصدیق کے بغیر افسران وملازمین کی ترقیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔انہوں نے اٹھارہ افسران وملازمین کو  پنلٹی دیتے ہوئے کہا کہ مزید کرپٹ افسران وملازمین کے خلاف بھی جلد کارروائی ہوگی۔انتظامیہ نے کرپشن ثابت ہونے پرگریڈ 18 کے ایک افسر کو نوکری سے برخاست کردیا۔جبکہ 11افسران وملازمین کو تعلیمی اسناد کی تصدیق نہ ہونے پر ملازمت سے برخاست کردیاگیاہے۔15ا ملازمین کو معمولی نوعیت کی بے قاعدگیوں اور فرائض میں کوتاہی ثابت ہونے پر مختلف سزائیں دیتے ہوئے ان کی تنزلی اورانکریمنٹ روک دی گئی ہے۔مختلف انکوائریوں میں افسران و ملازمین پرمس کنڈکٹ اور کرپشن پرگریڈ 18 کے3،گریڈ 17کے4،گریڈ 16کے 8،گریڈ 14کے3،گریڈ 11کے 8،گریڈ 2،گریڈ 9 کے 2،گریڈ 7کاایک ،گریڈ 5کاایک افسران و ملازمین شامل ہیں ۔

close