ایف بی آر نے آکسیجن گیس اور سلنڈرز کی درآمد پر مکمل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے آکسیجن گیس (O2) اور سلنڈرز کی درآمد پر مکمل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی اس کا اطلاق 14 مئی سے 180 روز کے لیے ہوگا۔یہ استثنیٰ آکسیجن گیس، O2 سلنڈرز، کرائیوجینک ٹینکس اور آکسیجن کانسنٹریٹرز/جنریٹرز/مینوفیکچرنگ پر ہوگا۔2021 کے انکم ٹیکس نوٹی فکیشن SRO589 کے ذریعے ان اشیا کی درآمد پر انکم ٹیکس کی بھی چھوٹ ہوگی۔اسی طرح کسٹمز کے نوٹی فکیشن کے ذریعے ان تمام اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں آکسیجن گیس کی طلب میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی سطح پر بھی آکسیجن گیس کی پیداوار اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسے درآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close