اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق کڑی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے دستبردار ہو پھر اتحاد میں واپسی ہو سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی غیر رسمی مشاورتی بیٹھک میں پارٹی رہنماؤں کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کا عہدہ چھوڑنے کی شرط عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سربراہ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ دو جماعتی فیصلے میں قائد ن لیگ کی رائے شامل نہیں ہے۔ن لیگ کی رائے ہے جہاں سے اتحاد ٹوٹا وہیں سے دوبارہ جوڑا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں