عثمان بزدار چابی والا کھلونا کیوں ہیں؟ کون کون چوہدری نثار کے حلف کے خلاف ہو گیا؟

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تر جمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چودھری نثار پارٹی چھوڑ چکے ہیں‘حکومت کا ذاتی فیصلہ ہے وہ چودھری نثار کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے ‘چودھری نثار کی شہبازشریف سے کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی ہوگی‘وزیر اعلی عثمان بزدار بس چابی والا کھلونے ہیں شہبا زشر یف ناروال میں جس ہسپتال کا افتتاح کر چکے ہیں اس عثمان بزدار نے دوبارہ افتتاح کردیا ہے ‘(ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں ایک سو 66اراکین اسمبلی ہیں پانچ لوٹے بھی ہیں‘ وزیر غلط اطلاعات فواد چودھری کو نظر نہ آیا فلسطین پر نوازشریف نے کتنے بیانات دئیے۔شرم چھو کر گزری نہیں ووٹ چور خیرات کھانے کے بعد عمران خان نے ہمیں سعودی عرب سے خیرات کے چاول دئیے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے لاہور نارروال ساہیوال میں اربوں روپے کے پیکجز متعارف کروا رہے ہیں پنجاب میں وزراء اپنے محکموں کے جوابات نہ دینا چاہتے نہ خود آنا چاہتے ہیںوزیر قانون کو خط لکھا گیا وزیر معدنیات کے سوالات کے جوابات عمار یاسر کے بجائے راجہ بشارت دیں گے۔عمار یاسر کے اختلافات سامنے آ گئے۔ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے دو ہزار پندرہ میں متعارف کروایا ۔تونسہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین وینٹیلیٹر ہیں جو کام ہی نہیں کررہے وزیر اعلی وہاں ہیلتھ کارڈ کو فروخت کررہے ہیں ۔عثمان بزدار لکھا ہوا خبرنامہ پڑھتے ہیں ڈیلیور کرنا پتہ نہیں کب سیکھیں گے۔فردوس عاشق اعوان عثمان بزدار کو نیوٹن اور نیل آرمسٹرام بنا دیں گے اس طرح ترقیاں نہیں ہوتیں ۔بلدیاتی انتخابات کو چیف سیکرٹری پنجاب کو سپریم کورٹ رجسڑی میں چیلنج کیا ہے۔سرکاری ملازمین کو کیوں سامنے لاتے اور کام کرواتے ہیں پنجاب حکومت وزیر کے ذریعے چیلنج کرتی ۔آپ کو تین سال سے چیلنج کررہے ہیں بلدیاتی انتخابات کروا کر دیکھیں ضمنی انتخابات میں کیا حشر کیا۔بلدیاتی نمائندوں کو دو سال اختیارات پر شب خون مارا سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اختیارات واپس نہیں دے رہے۔عثمان بزدار تین سال بعد سو کر اٹھ گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاظل تباہی نے معیشت سیاست خارجہ امور اندوون معاملات میں تباہی کی۔ظل تباہی کرونا کے اربوں روپے کھا گیا اب آڈیٹر جنرل کو کہاجارہا کرونا امداد کی رپورٹ کو شائع نہ کیاجائے۔کرونا ویکسین پر جو خیرات دوسرے ملکوں سے ملی اسے بھی ہم پر خرچ نہیں کیا گیا ظل تباہی وہ بھی کھا گیا۔تین سال سے لوگ رو رہے ہیں عمران خان اس بچے کی طرح ہیں جو فیل ہونے پر جعلی رپورٹ لاکر دکھاتاہے۔شوکت ترین وزیر خزانہ نے چارج سنبھالتے ہی چورج شیٹ کر دیا کہ آپ نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔عمران خان کے پاس جادو کا چراغ رگڑ کر ملکی معشیت تین اعشاریہ تین ہو گئی ہے ۔دو ہزار سترہ میں بیس کروڑ ملکی آبادی تھی ایک کروڑ لوگ کھا گئے۔فی کس آمدن انیس کروڑ کی آبادی سے آمدنی نکالی ۔کرونا ویکسین خیرات اور آبادی بھی عمران خان کھا گیا ہے۔انہوں نے کہا وزیر غلط اطلاعات فواد چودھری کو نظر نہ آیا فلسطین پر نوازشریف نے کتنے بیانات دئیے۔شرم چھو کر گزری نہیں ووٹ چور خیرات کھانے کے بعد عمران خان نے ہمیں سعودی عرب سے خیرات کے چاول دئیے۔انیس ہزار چاولوں کی بوریاں عوام کو دیں نہ جانے کب تک چاول کھائیں گے۔زراعت پر کوئی بحث کو تیار نہیں بہت کچھ ہو رہا ہے۔بزدار چند پھیرے اور پروٹوکول کے مزے لے لیں آخری ڈیڑھ سال میں صوبے کی حالت نہیں بدل سکتے۔پھونکوں سے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں ۔تمام چھتیس ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شہباز حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ بنائے ۔تمام ہسپتالوں میں لیبارٹریز بنائیں ۔عقل کے اندھوں نے پی کے ایل آئی کو تباہ کر دیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close